ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضمنی انتخابات: بی جے پی کے رگھوراج شاکیہ مین پوری میں ڈمپل یادو کو کریں گے چیلنج

ضمنی انتخابات: بی جے پی کے رگھوراج شاکیہ مین پوری میں ڈمپل یادو کو کریں گے چیلنج

Tue, 15 Nov 2022 19:20:53    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور اتر پردیش، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر نے آج صبح یہ فہرست جاری کی۔

بی جے پی نے رگھوراج سنگھ شاکیہ کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے، جن کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ہوگا۔ رگھوراج شاکیہ کو سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا قریبی بتایا جاتا ہے۔

اتر پردیش کی کھتولی اسمبلی سیٹ سے راج کماری سینی اور رام پور سے آکاش سکسینہ، راجستھان کی سردارشہر سیٹ سے اشوک کمار پنچا، بہار کی کرہانی سیٹ سے کیدار پرساد گپتا اور چھتیس گڑھ کی بھانو پرتاپور سیٹ سے برہمانند نیتام کو بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ 5 دسمبر اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔


Share: